Swat

ناقص صفائی، فریسکو بیکری سیل، دیگر پر بھاری جرمانے عائد

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سوات میں ایک بیکری کو سیل کرکے چار پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمراد علی خان کے مطابق عوامی شکایات پر اتھارٹی کی چار ٹیموں نے شہر کی بیکریوں کا معائنہ کیا۔ وہاں صفائی کی صورتحال جانچنے کے ساتھ ساتھ بیکری آئٹمز کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا کا جائزہ لیا گیا، تو کئی زائدالمیعاد اشیا بھی برآمد کی گئیں جس پر چار بیکریوں پر بھاری جرمانے اور گلشن چوک میں واقع فریسکو بیکری کو سیل کردیا گیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والے افراد کے بارے میں فوری طور پر ان کو اطلاع دی جائے، تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔