سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) قومی وطن پارٹی ضلع سوات سے عہدیداروں کے استعفا کا سلسلہ جاری ہے اور قومی وطن پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان نے اے این پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اے این پی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شاہی دوران خان ساتھیوں اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ چند روز میں اے این پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے جس کی وجہ سے پی کے5میں اے این پی کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔
