Swat

یوسف آباد اور گنبد میرہ میں درجنوں کی تعداد میں مشران کا محمد امین کی حمایت کا اعلان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ شہر کے حلقہ پی کے 5 میں جماعت اسلامی میں شمولیت اور ایم ایم اے کے امیدوار محمد امین کی حمایت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ گذشتہ روز یوسف آباد گنبد میرہ میں درجنوں کی تعداد میں علاقہ مشران نے محمد امین کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں علاقہ مشران نے کہا کہ 25جولائی کو وہ ، ان کے خاندان اور ساتھی محمد امین کے حق میں ووٹ دے کر ان کے سابق دور کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سوات و ایم ایم اے کے امیدوار پی کے5 محمد امین نے تمام مشران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حسبِ سابق وہ اس بار میں منتخب ہوکر عوام کی بلا امتیاز خدمت کریں گے اور خاص کر مینگورہ شہر میں پانی اور صفائی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔