Swat

پیرامیڈیکس سٹاف کی ری سٹرکچرنگ آف پے سکیلز کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد کامطالبہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام ) پیرامیڈیکس سٹاف کی ری سٹرکچرنگ آف پے سکیلز کے نوٹیفکیشن پرفوری اوربلاتاخیرعملدرآمد کامطالبہ، سنیارٹی لسٹس اور اَپ گریڈیشن میں کسی قسم کی ناانصافی اورحق تلفی نہ کی جائے۔ بے جا مداخلت اورمیرٹ کے برعکس بندربانٹ کی ہرفورم پرسخت مزاحمت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے منعقدہ اجلاس سے سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے صدر میاں گل علیم اور دیگر کابینہ کے ارکان نے کیا۔ اجلاس میں پیرامیڈیکس سٹاف کی ری سٹرکچرنگ آف پے سکیلز کے نوٹیفکیشن پرفوری اوربلاتاخیرعملدرآمد کامطالبہ کیاگیا۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ سنیارٹی لسٹس اور اَپ گریڈیشن میں کسی قسم کی ناانصافی اورحق تلفی نہ کی جائے۔ سنیارٹی کوالیفکیشن اورآغازِ ملازمت سے سنیارٹی کوملحوظ خاطر رکھ کر ہرپیرامیڈیکس کو اس کاجائز حق دیاجائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔