Swat

یخ کوہے، ڈنڈونوقلعہ مینگورہ میں درجنوں افراد کا محمدامین کی حمایت کااعلان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام )  یخ کوہے ڈنڈونوقلعہ مینگورہ میں درجنوں افراد نے متحدہ مجلس عمل پی کے 5 کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین کی حمایت کااعلان کردیا۔ محمدامین کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔ جماعت اسلامی کے جاری کردہ بیان کے مطابق منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے و نا مزد امیدوار متحدہ مجلس عمل پی کے 5محمدامین نے کہا ہے کہ عوامی محبت کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔ مینگورہ کے تمام گلی کوچوں کے مسائل سے باخبر ہوں۔ اقتدار میںآکر عوامی مسائل بلا امتیاز ترجیحی بنیادو ں پر حل کروں گا۔ گذشتہ دس سالوں میں منتخب عوامی نمائندوں نے ذاتی بینک بیلنس تو بڑھایا، لیکن عوامی مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔آج وہ نمائندے کس منہ سے عوام سے ووٹوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس بار عوام اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر ایم ایم اے کے حق میں استعمال کریں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں