Swat

عام انتخابات کا پُرامن انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے، آر پی اُو ملاکنڈ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سعید وزیر نے کہا ہے کہ ملاکنڈڈویژن میں عام انتخابات کا پُرامن انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔ امن وامان کی صورت حال پُرامن رکھنے کے لیے ڈویژن بھر میں21 ہزار پولیس جوان تعینات کیے جارہے ہیں۔ پاک فوج کا تعاون بھی ہمیں حاصل ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سوات میں بڑی قربانیوں کے بعد امن قائم ہواہے جسے ہر قیمت پر بحال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت سرکاری ملازم عوام کے خادم ہیں۔ ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کے لیے کھلے ہیں۔ ہم عوامی خدمت کے لیے تمام دستیاب وسائل اور کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، تاہم انتخابی امیدوار بھی کوڈ آف کنڈکٹ کا خیال رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے وضع کردہ تمام تر قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور ڈی پی او سوات سید اشفاق انور بھی موجود تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔