Swat

جولائی کے انتخابات د ونظریات کے درمیان معرکہ ہیں، محمد امین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) متحدہ مجلس عمل پی کے 5 کے نامزد امیدوار اورسابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات د ونظریات کے درمیان معرکہ ہیں۔ایم ایم اے بھاری اکثریت سے جیت جائے گی۔ عوام اپنا ووٹ دیانتدار اور امانتدار امیدواروں کے حق میں استعمال کریں۔ جیت کر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میاگانو چم اور افسر آباد سیدو شریف میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ہمایون نے خاندان اور ساتھیوں سمیت محمدامین کی حمایت کااعلان کردیا۔محمدامین نے مزید کہا کہ 25جولائی کو جیت حق کی ہوگی۔ عوام اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔