Swat

کامیاب ہوکر حلقہ میں صاف پانی کا بڑا منصوبہ شروع کریں گے ، محمد امین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ، نامزد امیدوار متحدہ مجلس عمل پی کے 5 سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ کامیاب ہوکر حلقہ میں صاف پانی کا بڑا منصوبہ شروع کریں گے ۔پہلے بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ ہسپتال ، بائی پاس ، سوئی گیس اور سکول کالجوں کی تعمیر میری کوششوں سے ہوئی ہے ۔آئندہ بھی علاقائی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔قو م ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرے۔ ا ن خیالات کااظہا رانہوں نے محلہ پٹھانے ، گنبدمیرہ اور ملوک آباد میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں لوگ ووٹ کے ذریعے صحیح قیادت کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں لوٹ مار اور کرپشن کرنے والے منتخب ہوتے ہیں ۔اگر قوم نے اس دفعہ صحیح فیصلہ کیا تو مایوس نہیں کریں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔