Swat

پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے، مولانا حجت اللہ؍ محمد امین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین اور متحدہ علمائے سوات کے نامزد امیدوار این اے 3مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں عوام کے پیسے کا ضیاع کرنے اور قوم کی خدمت کی بجائے اپنی خدمت کرنے والے ممبران اسمبلی کا احتساب 25جولائی کو مینگورہ اور سوات کے لوگ اپنے ووٹ سے کریں گے ۔ متحدہ مجلس عمل و متحدہ علما سوات کے امیدواروں کو تاریخی کامیابی دلائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ ، ملوک آباد ، گنبد میرہ میں انتخابی دفاتر کے افتتاح اور ملابابا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ25جولائی کے بعد مینگورہ شہر میں پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرکے تمام علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی اور لو پریشر کا خاتمہ کرنے کے ساتھ پانچ سو بستروں پر مشتمل ہسپتال جو دس سالوں سے بند پڑا ہے، کو کھول کر عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کریں گے ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔