سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بحرین میں عید پر دریامیں ڈوبنے والے بونیر کے سیاح دواخان کی لاش 18دن بعد دریا سے نکال لی گئی ۔پولیس کے مطابق دواخان ولد محمدشیر سکنہ بونیر کی لاش گذشتہ روز کوزہ باماخیلہ کے مقام پر دریا سے ملی تھی، جو بری طرح مسخ ہوچکی تھی۔ تاہم بعدازاں ورثا کو اطلاع دینے کے بعد اس کی شناخت ہوگئی جسے ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔یاد رہے کہ 20جون کو عید پر کالام سے واپسی پر بونیر کے سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 7افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 6لاشیں ملی تھیں جبکہ دواخان کی لاش اٹھارہ روز بعد دریا سے ملی ہے ۔
Swat
