Swat

مینگورہ اور این اے3کے عوام بیدار ہوچکے ہیں، محمد امین؍ حجت اللہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین اور متحدہ علما سوات کے نامزد امیدوار برائے این اے 3مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ مینگورہ اور این اے3کے عوام بیدار ہوچکے ہیں۔ ان کے جلسوں میں ہزاروں افراد کی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ یہاں کے باشعور عوام نے25جولائی سے پہلے ہی ایماندار اور دیانت دار قیادت کے انتخاب کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ رنگ محلہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے سوات کے ہسپتالوں کو اصطبل میں تبدیل کردیا ہے ۔ شہر کے عوام پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔ مینگورہ شہر صوبے کا سب سے گندہ ترین شہر کا اعزاز حاصل کر چکا ہے ۔25جولائی کے بعد پہلے دو ماہ میں وہ ان ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لاکر شہر میں پانی کا مسئلہ حل اور شہر کو گندگی سے پاک کرنے کے ساتھ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔