Swat

ہمارا مقابلہ کرنے والوں کے پاس عوامی خدمت کا منشور نہیں، مولانا حجت اللہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی کے 5 سابق ایم پی اے محمدامین اور متحدہ علمائے سوات کے نامزد امیدوار برائے این اے تھری مولانا حجت اللہ نے اکرم محلہ، امانکوٹ اور دیگر جگہوں پر مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مقابلے میں کھڑے لوگوں کے پاس عوامی خدمت کا کوئی منشور نہیں۔ پیسوں اور فراڈ کے ذریعے عوام پر مسلط ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ان شاء اللہ 25جولائی کو عوامی ووٹوں کی طاقت سے مخالفین کو عبرتناک شکست ہوگی۔ پہلے ایم ایم اے دور میں سوات کی تاریخ کی سب سے زیادہ ترقیاتی کام کیے ہیں۔گذشتہ پانچ سالوں میں پی کے 5سے تبدیلی کے نام پر منتخب نمائندے نے عوام کے لئے اسمبلی میں آواز تک اٹھانا گوارا نہ کیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں