سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سات گھنٹے تک بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا اور کاروبار زندگی معطل رہا۔ صبح سات بجے ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی بند ہوئی جو دوپہر دو بجے کے بعد بحال کر دی گئی۔ بجلی بندش کی وجہ سے پورے ضلع میں پانی کی سپلائی بھی نہ ہو سکی۔ اس سلسلے میں پیسکو حکام سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ چکدرہ کے مقام پر مین لائن پر کام جاری ہے،جس کی وجہ سے بجلی بند رہی۔
