Swat

موٹر سائیکلوں پر تصاویر عوامی ہمدردیوں کے لیے اتاری جارہی ہیں، محمد امین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے امیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین اور متحدہ علمائے سوات کے نامزد امیدوار برائے این اے 3مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ پانچ سال تک سیاہ شیشوں اور آگے پیچھے پولیس کے موبائلوں میں گھومنے اور مزے لوٹنے اور پانچ سال تک اسلام آباد میں قیام کرنے والے سابق اراکینِ اسمبلی آج موٹر سائیکلوں پر تصاویر نکال کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن عوام ان کی اصل حقیقت جانتے ہیں۔ 25جولائی کو قوم کا پیسہ لوٹنے والے ان افراد کو ووٹ کے ذریعے حساب دے کر ثابت کردیں گے کہ مینگورہ اور سوات کے عوام کی آنکھیں کھل چکی ہیں۔ ملوک آباد میں انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ سوات کے باشعور عوام پچھلے پانچ سال تک ہر ممبر اسمبلی کی ہر نقل وحرکت پر نگاہ رکھے ہوئے تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔