سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر جعلی مشروبات کی بھاری تعداد میں بوتلیں برآمد کرکے فیکٹری سیل کر دی۔ ایک اطلاع پر اے سی اور پولیس نے بحرین کے علاقہ ساتال میں چھاپہ مارا جہاں ایک فیکٹری میں مشہور برینڈ کی جعلی مشروبات تیار کی جارہی تھیں جس پر فیکٹری کو سیل کرکے ملزمان محمد اسماعیل ولد اعظم خان پشاور،شاہ خالد ولد عمر کبل خوازہ خیلہ،اسلام ولد شیر زادہ سکنہ پشاور، فضل منان ولد فضل سبحان پشاور،امیر ولد عبدالخلیل پشاور اور محمد نواز ولد حکیم جان خوازہ خیلہ کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
Swat
