Swat

باپ نے شادی شدہ بیٹی اور غیر مرد پر فائرنگ کردی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ گیر قلعہ شالپین میں باپ نے فائرنگ کرکے اپنی شادی شدہ بیٹی اور ایک جوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ڈی ایس پی خوازہ خیلہ بادشاہ حضرت کے مطابق مقتولہ مسماۃ (ر) کے سسر نے مقتولہ کے والد کو فون کیا کہ ٓاپ کی بیٹی کے کمرے میں غیر مرد ہے، جس پر والدفضل عظیم نے جاکر دروازہ توڑا اور اپنی27سالہ شادی شدہ بیٹی مسماۃ (ر) اور 23سالہ جوان عبید الرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ کی شادی دس سال قبل محمد قاسم سے ہوئی تھی جن سے مقتولہ کے دو بچے ہیں اور محمد قاسم دو سال سے سعودی عرب میں ہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔