سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور نے دیامر گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کے مقابلے میں شہید ہو نے والے ایس ایس پی محمد ہلال کی قبر پر حاضری دی اور سلامی کے بعد قبر پر پھول چڑھائے ۔ چند سال قبل ایس ایس پی دیامر گلگت بلتستان دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئے تھے ۔ اس موقع پر ڈی پی او نے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس اور فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت کی وجہ سے آج ملک میں امن و امان ہے۔ خیبر پختون خوا پولیس نے تہہ کر رکھا ہے کہ وہ اپنے صوبے میں امن و امان قائم و دائم رکھے گی۔اس موقع پر انہوں نے شہید ایس ایس پی محمد ہلال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔
Swat
