Swat

سوات بورڈ نتائج، غریب حجام کے بیٹے نے اٹھارویں پوزیشن حاصل کرلی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے علاقہ حیات آباد کے رہائشی غریب حجام کے بیٹے نے سوات بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے امتحان میں 980 نمبر لے کر اٹھارویں پوزیشن حاصل کی ۔ سہیل احمد کے والد محمد ارشد حیات آباد میں ایک چھوٹی سی دکان میں حجام کا کام کرتے ہیں۔ غربت کے باوجود ان کے بیٹے نے محنت کرکے بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ سہیل احمد کے مطابق ان کے والد نے غربت میں ان کی پڑھائی جاری رکھی اور اب وہ مزید تعلیم حاصل کرکے اچھی پوزیشن حاصل کرے گا اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے والدین اور بہن بھائیوں کا سہارا بنے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔