سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن سید ظہیر الاسلام شاہ نے سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ میں جدید چیئرلفٹ کی تنصیب ، ہوٹل بحالی اوردیگر سیاحتی سہولیات پر مامورنجی ادارے سیمسن گروپ کو یقین دلایا ہے کہ حکومت معاہدے کے مطابق کمپنی کو تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گی۔ جن میں سیکورٹی ،مالم جبہ تک شاہراہ کی تعمیر نو اور پانی و بجلی کی فراہمی شامل ہے۔ تاہم کمپنی کو بھی معاہدہ کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنانا اور مالم جبہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحوں کیلئے زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانا ہوگا۔ وہ اپنے دفتر سیدوشریف میں مالم جبہ سکی ریزارٹ کی ترقی اور اس ضمن میں نجی کمپنی کو درپیش مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر سعید وزیر، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم ، ڈی پی اوسیداشفاق انور ،کنزرویٹرفارسٹ محمد یوسف، سیمسن گروپ کے ایڈوائزر محمد طاہر قاسمکا ایڈووکیٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمپنی حکام نے یقین دلایا کہ وہ مالم جبہ کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے اور اسے انٹر نیشنل ٹوورازم کا حب بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھائیں گے۔
Swat