Swat

مینگورہ پولیس سٹیشن کے سامنے خواجہ سراؤں کا احتجاجی مظاہرہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ پولیس سٹیشن کے سامنے خواجہ سراؤں نے لوگوں کی جانب سے تنگ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ خواجہ سراؤں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ محلہ گیان پر کاش میں رہتے ہیں ۔ وہاں پر بعض لوگ اور چوکیدار ان کو بلا وجہ تنگ کرتے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ان کو تحفظ فراہم کرے اور ان کو تنگ کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے ۔ دوسری جانب اہل محلہ نے بھی تھانہ مینگورہ میں خواجہ سراؤں کے خلاف درخواست دی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ محلہ میں خواجہ سرا فحاشی پھیلا رہے ہیں اور منشیات کا سر عام استعمال کر رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف قانونی کارروائی کرے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔