سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی چوک میں ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور حضرت شیر سکنہ دیر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 48سالہ حضر رحمان سکنہ شاہ ڈھیرئی موقع پر جاں بحق اور ان کا ساتھی نیک محمد زخمی ہوگیا جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
Swat
