سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم نے وبائی بخار سے متاثرہ علاقے فیض آباد کا اچانک دورہ کیا اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ان کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امیر علی شاہ ،ڈی ایچ او سوات غلام سبحانی اورمحکمہ صحت کے دوسرے حکام بھی تھے اس موقع پر فضل حکیم نے محکمہ صحت کے حکام کوسختی سے ہدایت کی کہ اس علاقے میں فوری طور ایمرجنسی نافذ کی جائے ، بخار کی وباء سے متاثرہ مریضوں کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر ہیلتھ سنٹر قائم کیا جائے جو دن رات کام کریں تاکہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکل سکے محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ علاقے میں متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے خاطر خواہ طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں اور مچھر مار اور دیگر قسم کے سپرے بھی علاقے میں کیا جارہا ہے ۔
Swat
