سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کانجو میں کھلی کچہری کے انعقاد کی وجہ سے انتظامیہ کی ہدایت پر گرلز کالج کو چھٹی دی گئی۔ کالج میں نصابی کام نہ ہو سکا۔ایک جانب صوبائی حکومت تعلیم کو عام اور تعلیم اداروں میں مداخلت نہ کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرلز کالج میں کھلی کچہری کے انعقاد کی وجہ سے کالج کی طالبات کو چھٹی دی گئی۔ طالبات کا کہنا ہے کہ امتحانات ان کے سر پر ہے اور کالج کو بند کرنے کی وجہ سے ان کا ایک دن کا نصابی دن ضائع ہوگیا۔
Swat
