Swat

کنویں میں دم گھٹنے سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ غوریجہ میں کنویں میں گیس بھر جانے سے دو بھائیوں سمیت تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ گھر کے کنویں میں کام کرتے ہوئے گیس بھر جانے سے ایک بھائی رحیم زادہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگیا جن کو نکالنے کے لئے دوسرا بھائی لائق زادہ کنویں میں اترا تو وہ بھی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگیا جس کے بعد ان کا رشتہ دار سید رحمان دونوں بھائیوں کی مدد کے لئے کنویں میں اترا تو وہ بھی دم گھٹنے سے بے ہوش اور تینوں جاں بحق ہوگئے ۔ بعد میں مقامی لوگوں نے تینوں کی لاشوں کو کنویں سے نکال دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔