سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بوڈیگرام میں پستول صاف کرتے ہوئے شوہر سے گولی چل جانے سے بیوی جاں بحق ہوگئی۔ زخمی حالت میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد خاتون نے دم توڑ دیا۔ ایس ایچ او مٹہ راحت خان کے مطابق نواحی علاقے بوڈیگرام میں گزشتہ روز درویزہ خان نامی شخص اپنے گھر میں پستول صاف کررہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں سامنے موجود اس کی بیوی مسماۃ(ب ر)زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔ مجروحہ کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس نے اپنا بیان ریکارڈ کراکر حادثہ کو اتفاقیہ قراردیا۔ بعدازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔
