سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں پولیس کا سود خوروں کے خلاف آپریشن جاری، مزید 5 سودخوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کی تعداد 7ہوگئی۔ انڈرپلے کی آڑ میں سودی کاروبار کرنے والے مزید افراد کو گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں سود خوروں کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں اور ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس اسٹیشن کالاکوٹ نے دو سودخوروں فقیر محمد ولد گل بہارالدین سکنہ نوخارہ اورجان ذادہ ولدحاجی محمد سکنہ دارمئی کوحراست میں لے لیا ہے۔ پولیس اسٹیشن بحرین نے شام خان ولد شیبر سکنہ کیدام کوگرفتار کرلیا ہے جب کہ دو سودخوروں کو غالیگے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جن میں شادمان ولدمہم باچا سکنہ بریکوٹ اور جان زرین ولد زیور شاہ سکنہ باجوڑ حال بریکوٹ شامل ہیں۔ اس سے قبل خوازہ خیلہ پولیس نے بھی دو سود خوروں سید شاکر باچاسکنہ درشخیلہ اور رشید اللہ سکنہ برہم پٹئی کو گرفتار کرلیا تھا۔ ترجمان کے مطابق اب تک ضلع سوات کے مختلف علاقوں سے 7سو دخوروں کو گرفتار کیاگیا ہے،جنہوں نے مختلف لوگوں کو سود پہ رقم دے رکھی ہے اور اب سود بڑھتے بڑھتے اصل زرسے بھی زیادہ ہو گیاہے۔ ترجمان کے مطابق تمام سود خوروں کے خلا ف سود ایکٹ 2016ء کے تحت مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے اس با ت کا اعادہ کیا ہے کہ سود خوروں کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا اور اس لعنت کا ضلع بھر سے خاتمہ کیا جائے گا۔
Swat
