Swat

سوات ادویائی نباتات سے متعلق شہرت رکھتاہے، ڈاکٹر گل زمان

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے کہاہے کہ یونیورسٹیاں، کاشتکاراورصنعتکارادویائی نباتات کے ذخائرکوفروغ دینے اورانہیں محفوظ بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں، تواس کے نتیجہ میں نہ صرف مقامی کاشتکاروں کی حالت زاربہتر ہوگی بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں بھی مثبت پیش رفت ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارگذشتہ روز تین روزہ عالمی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کانفرنس کے چیف آرگنائزرڈاکٹرحسن شیر، پرووسٹ سوات یونیورسٹی ڈاکٹرفضل ربی، ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ ڈاکٹر جعفر خان، ڈاکٹرحضرت بلال، قاضی عبید، عمران اوردیگرفیکلٹی ممبران اورطلبہ وطالبات بھی بڑی تعدادمیں موجودتھے۔ وائس چانسلرنے کہاکہ جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کاطریقہ آج کے جدیدسائنسی دورمیں بھی اہمیت کاحامل ہے۔اس شعبہ کوفروغ دینے کے لیے ادویائی نباتات سے سائنسی طریقے پرادویات تیارکرنے اوران کی مناسب مارکیٹنگ کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈیونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرگل زمان نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن بالخصوص سوات ادویائی نباتات سے متعلق شہرت رکھتاہے جہاں وافرمقدارمیںیہ جڑی بوٹیاں موجودہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں