Swat

پاکستان کو قادیانی ریاست بننے نہیں دیں گے، محمد امین

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے۔ اسے قادیانی ریاست نہیں بننے دیں گے۔وزیر اعظم قادیانی مشیر کی تقرری کا فیصلہ واپس لے۔ پاکستانی قوم کو انتہاپسند کہنے والے وزیر اطلاعات کو برطرف کیا جائے۔پی ٹی آئی ممبران اسمبلی قادیانی مشیر کی تقرری کا فیصلہ واپس کرنے کے لئے وزیر اعظم پر دباؤ ڈالے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانانِ برصغیر کی عظیم قربانیوں سے صرف اور صرف اسلامی فلاحی مملکت کے نظریے کے حصول کے لئے بنا ہے۔ یہاں پر قادیانی یا کسی دوسری نظریے کی گنجائش نہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔