Swat

سرکاری گھروں پر قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں سرکاری گھروں پر قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، مزید دوگھرواگذار کر ادیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر اے اے سی سید عامر علی شاہ کی نگرانی میں سوات میں سرکاری گھروں پر قبضے کے خلاف مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اتوار کے روز بھی عامر علی شاہ نے پولیس اور لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ کالج کالونی، سیدو شریف اور نواحی علاقوں میں سرکاری بنگلوں پر قابضین کے خلاف آپریشن کیا۔ اس موقع پر انہوں نے درجنوں گھروں میں رہائش پذیر لوگوں کے کاغذات اور الاٹمنٹ لیٹر چیک کیے۔ اس موقع پر سید عامر علی شاہ نے دو گھروں کو واگزار کرایا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن جاری رہے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔