Swat

مٹلتان گورکین ہائیڈرو پاؤر پروجیکٹ پر گذشتہ تین ماہ سے کام بند

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مٹلتان گورکین ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر گذشتہ تین ماہ سے کام بند 129پڑاہے۔ کام بندش سے قومی خزانے کو روزانہ لاکھوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے، اور منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ 84 میگاواٹ بجلی منصوبے پر ایک سال پہلے کام کا آغاز ہو ا تھا لیکن زمین مالکان کو معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے مالکان کی طرف سے گذشتہ تین مہینوں سے کام رکوادیا گیا ہے۔اس سلسلے میں تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب اور نائب ناظم وی سی اوشو مٹلتان انجینئر سعید نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہر کرتے ہوئے فوری طور پر مالکان کو معاوضہ ادا کرے، کیوں کہ معاوضہ زمین مالکان کا اولین اور بنیادی حق ہے۔
۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں