Swat

سوات کی ترقی بارے ڈبلیو ایس ایس سی کو بااختیار بنائیں گے، وزیر اعلیٰ محمود خان

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات کی ترقی کے لئے ڈبلیو ایس ایس سی کو بااختیار بنائیں گے، جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سی ایم ہاؤس میں ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان کی قیادت میں ڈبلیو ایس ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او شیدا محمد، منیجر ایڈمن آصف سلیم، چیئرمین بور ڈ اختر خان ایڈووکیٹ اور ممبرآصف خان بھی موجود تھے۔ فضل حکیم خان نے وزیر اعلیٰ کو مینگورہ شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی کی کارکردگی کے حوالے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کا قیام پی ٹی آئی حکومت کا کارنامہ ہے جس سے مینگورہ شہر میں صفائی اور پینے کے صاف پانی کے مسائل کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اب اس کو مزید با اختیار بنانا ہے۔ سی ای او شیدا محمد نے ڈبلیو ایس ایس سی کے مستقبل قریب کے منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ ڈبلیو ایس ایس سی ہمارے مضبوط پراجیکٹس میں شامل ہے۔ اس کو بھر پور سپورٹ کریں گے اور تمام تر وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ میں ذاتی طور پر اسکو مانیٹر کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں گزرنے والے خوڑ کی صفائی کو بھی یقینی بنایاجائے، تاکہ شہر کی خوبصورتی کو مزید دوبالا کیا جاسکے اور صحت مند اور پاک و صاف شہر سے عوام کو بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔