Swat

آر پی او ، ڈی پی او کی علمائے کرام سے ملاقات

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے سوات کے علما و آئمہ کرام سے ملاقات کی، جس میں ضلع سوات کے تما م سرکل ایس ڈی پی اوز بھی شریک تھے۔ اس موقع پر محمد سعیدخان نے کہا کہ عوام کے مسائل جاننا اور ان کو حل کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔سوات میں گردش کر نے والی چوروں کی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔ان افواہوں میں کو ئی صداقت نہیں ۔آرپی او ملاکنڈ نے کہا کہ کچھ لو گ میڈیا پر غلط خبریں پھیلا کر عوام کو خوف اور دہشت میں مبتلا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آر پی او ملاکنڈ نے مسا جد کے آئمہ کرام پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر کا راستہ روکیں اور عوام کوبتائیں کہ وہ ان لوگوں کی غلط خبروں اور جھوٹی افواہو ں میں نہ آئیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔