Swat

پختونخوا میپ کا ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ و مہنگائی کے خلاف دھرنا

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنادیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مینگورہ کے نشاط چوک میں مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا اور پولیس کی کارکردگی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود، باچا لالا، فضل رحمان،حاجی زاہد خان، واجد علی خان، عبداللہ یوسف زئی اور دیگر مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور بالخصوص ضلع سوات میں کسی قسم کے ٹیکس کے نفاذ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن کی اپنی پرانی اور تاریخی حیثیت کو فی الفور بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی، ٹیلیفون اور دیگر یوٹیلیٹی بلوں میں رائج ٹیکس کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے پانچ سالہ ٹیکس ریلیف کا فیصلہ بھی مسترد کردیا۔ مقررین نے رات کے وقت گھروں میں پتھر پھینکنے اورہوائی فائرنگ پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے واسا کی کارکرگی پر بھی تنقید کی اور کہاکہ اب بھی مختلف یونین کونسلوں میں پانی کی شدید ترین قلت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ درال خوڑ بحرین کے پاور ہاؤس سے پورے ضلع سوات اور بالخصوص تحصیل بابوزئی مینگورہ اور سیدو شریف کو بجلی فراہم کی جائے۔ مقررین نے سیدو شریف ہسپتالوں کی حالت زار درست کرنے، طلبہ اور طالبات کو سرکاری کالجوں میں داخلہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔