سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں چہار روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر لیاقت کے مطابق مہم کے دوران 4 لاکھ 85 ہزار 591 بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں جس کے لئے مجموعی طور پر 1596 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جن میں 1440 موبائل، 83فکسڈ، 66 ٹرانزٹ اور 7 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جو گھر گھر اور مختص مقامات پر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلارہی ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور ہر پولیس ٹیم کے ساتھ دو پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مہم کے پہلے روز ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں مہم 27ستمبر تک جاری رہے گی ۔
Swat
