سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سعودی عرب حکومت کے مالی تعاون سے چکدرہ سے مدین تک سڑک کی تعمیر کے کام کو تیز کردیا گیا۔ چکدرہ سے مینگورہ تک سڑک پر تارکول ڈالنے کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ پر تعمیراتی کام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ایمل خان نے بتایا کہ چکدرہ سے مینگورہ تک 36 کلومیٹر سڑک میں سے 26 کلومیٹر سڑک پر تارکول کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ باقی دس کلومیٹر سڑک پر تعمیراتی کام 31 اکتوبر سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا، جس کے بعد اس سڑک پر لوگ چکدرہ تک آرام دہ سفر کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ سے مدین تک سڑک پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔
Swat
