Swat

چور دروازے سے آئے ہوئے وزیراعظم نامنظور، محمد ارشاد خان

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ارشاد خان نے کہا ہے کہ چور دروازے سے آئے ہوئے وزیراعظم ہر گز تسلیم نہیں کریں گے۔ ضمنی الیکشن پی کے تھری میں پانچ فریقی اتحاد کے نامزد امیدوار سردار خان سرخرو ہوں گے۔ خوازہ خیلہ مانپتئی میں ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 14 اکتوبر کو شیر دھاڑے گا اورشیر ہی شیر کا چرچہ ہوگا۔ اس موقع پر اتحادی پارٹیوں کے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد شاہی خان، عوامی نیشنل پارٹی کے قجیر خان، پختونخوا میپ کے باچا گل اور جے یو آئی کے انفارمیشن سیکرٹری لیاقت علی خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ چودہ اکتوبر کی صبح دو رکعت نفل پڑھ کر نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں