سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) پورے ملک کی طرح سوات میں بھی عالمی یومِ سیاحت پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالہ سے ایس پی ایس کالج سیکنڈری سیکشن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ٹورازم کارپوریشن کے جنرل منیجر سجاد حمید تھے۔ تقریب میں ایس پی ایس کالج کے تمام سیکشنوں نے مینگورہ شہر، مرغزار، فضاگٹ، مٹہ، خوازہ خیلہ، مہو ڈنڈ اور خرخڑی جھیل کی صفائی کے موقع پر بنائی گئی ویڈیوز اور پریزینٹیشن پیش کیں۔ تقریب کے آخر میں طلبہ میں توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
Swat
