Swat

خپل کور، دو روزہ سائنسی و ثافتی میلے کا آغاز، فضل حکیم کے ہاتھوں افتتاح

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں قائم یتیم اور بے سہارا بچوں کے ادارہ خپل کور میں دو روزہ سائنسی اور ثافتی میلے کا آغاز ہوگیا۔ ادارے کے بچوں نے سائنس کے ماڈلز کے علاوہ ثقافتی اور سیاحتی اسٹالز بھی لگائے ہیں۔ نمائش کا افتتاح ایم پی اے فضل حکیم نے کیا۔ اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹر حاجی محمد علی اورپرنسپل ثناء اللہ قاضی بھی موجود تھے۔ دوروزہ نمائشی میلے میں ادارہ کے بچوں نے بیالوجی، فزکس، کیمسٹری، اسلامیات،میتھس، روایتی کھیلوں، روایتی کھانوں اور دستکاری کے اسٹالز بھی لگائے ہیں۔ اسکاؤٹس نے بھی اپنا اسٹال لگایا ہے۔ میلے میں روایتی موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔