Swat

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہائڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے بحرین میں 36.6میگاواٹ کے درال ہائڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ۔ اس موقعہ پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نیشنل گرڈ سٹیشن کو 36.6میگا ووٹ بجلی مہیا ہو جائے گی اور اس سے صوبے کو سالانہ ایک ارب 30کروڑ روپے ملیں گے ۔ اس رقم کی دس فیصد رقم اس علاقہ کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی۔ اس پاور پراجیکٹ سے 6میگا واٹ بجلی مدین گرڈ کو فراہم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی سے بجلی بنانے کے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جس کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ ،عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ۔ صوبائی سطح پر بننے والے بجلی گھروں کی بجلی سوات گرڈ کو دیں گے ۔ آنے والے موسم گرما میں سوات کے عوام کو لوڈ شیڈنگ میں کافی ریلیف ملے گا ۔ اپنے دورِ حکومت میں مٹلتان اور کالام کے ہائڈرو پاور پراجیکٹ مکمل کریں گے ۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی سلیم الرحمان ، ڈاکٹر حیدر علی ، اراکین صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی ، ٖفضل حکیم خان اور عزیز اللہ گران بھی موجود تھے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔