Swat

بحرین میں درال خوڑ ہائیڈروپاؤرپراجیکٹ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے بحرین میں درال خوڑ ہائیڈروپاؤرپراجیکٹ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،36.6میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے پن بجلی گھر میں صرف 6میگاواٹ بجلی کا ٹربائین چل رہا ہے جبکہ 30میگاواٹ کے ٹربائین بند پڑے ہیں وزیر اعلیٰ کو بندش پانی کی کمی کی وجہ بتادی گئی ،سوات کے علاقے بحرین میں اے این پی دور میں 2102میں شروع کئے جانے والے درال خوڑ ہائیڈروپاؤ ر پراجیکٹ 7سال میں مکمل ہوچکا ہے جس کا دو دفعہ سنگ بنیاد رکھا گیا پہلی بار اس کا سنگ بنیاد اس وقت کے وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے رکھا جبکہ اس کے بعد وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بھی اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا ،سات سال کے عرصے میں چینی انجینئر ز کے تعاون سے مکمل ہونے والے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ محمود خان نے کیا ،تاہم اندورنی کہانی یہ سامنے آئی ہے کہ اس پراجیکٹ میں 3ٹربائین لگے ہیں ایک ٹربائین چھ میگاواٹ جبکہ 2ٹربائین پندرہ ،پندرہ میگاواٹ کے ہیں جن میں سے صرف ایک ٹربائین 6میگاواٹ کا چل رہا ہے جبکہ دو ٹربائین بند ہیں اور وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ پانی کی کمی کے باعث دو بڑے ٹربائین فی الحال بند ہیں اور جب پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہوگا تو یہ بھی چالو کئے جائیں گے تاہم ماہرین کے مطابق پانی کے بہاؤ میں اب گرمیوں میں ہی اضافہ ہونے کا امکان ہے جبکہ سردیوں میں پانی کے بہاؤ میں مزید کمی آنے کا امکان ہے اس وقت صرف 6میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں