Swat

چکدرہ تا مینگورہ روڈ پر تعمیراتی کام 31 اکتوبر کو مکمل کیا جائے گا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ چکدرہ تامینگورہ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اسے 31اکتوبر کو مکمل کیا جائے گا۔ شہر پر ٹریفک بوجھ کو کم کرانے کے لیے سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی بھی جلد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چکدرہ تا مینگورہ روڈ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ اس پر معیاری کام کو تیز سے تیز تر کیا جائے اور اسی ماہ ہر حال میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سردی کا موسم شروع ہونے کے بعد تارکول کے کام میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، لہٰذا ڈویژن بھر میں جہاں بھی تارکول کاکام ہو اس کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔