Swat

سوات ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی نے باغیوں کو نوٹس جاری کر دیے

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں ضمنی الیکشن کے دوران پارٹی فیصلوں سے بغاوت کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں محمد زیب خان اور سعید خان ڈھیرئی کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ 24 گھنٹے میں الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں پارٹی سے نکال دیے جائیں گے۔ ضلعی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم کی جانب سے 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حلقہ پی کے 3 سے آزاد امیدوار محمد زیب خان اور پی کے 7 سے آزاد امیدوار سعید خان ڈھیرئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر اندر الیکشن سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر نوٹس پر عمل در آمد نہ کیا گیا، تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔