سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن تیز کردیا۔ ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 192 مفروران، 1615 مشتبہ گان، 8 رائفل، 167 پستول، کلا شنکوف19، 84شارٹ گن، 2842کارتوس، 61 ڈائنامائٹ، 8 خنجر، 511.566کلوگرام چرس، 1.759کلوگرام ہیروئن جبکہ 429لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Swat
