Swat

بے قابو کار کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور شدید زخمی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کے علاقے باغ ڈھیرئی میں بے قابو کار کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے باغ ڈھیرئی میں موٹرکار تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر دس سالہ بچے امین اللہ ولد عمر سخی سکنہ کوٹنئی پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ کار ڈرائیور سعد ولد عجب خان سکنہ لنگر خوازہ خیلہ شدید زخمی ہوگیا ہے جسے فوری طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔