سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) پشاوریونیورسٹی میں پولیس کے طلبہ پر لاٹھی چارج اور تشددکے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ مینگورہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ ناظم مینگورہ، عبداللہ خان ناظم مٹہ اور شفقت نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور جتنے بھی طلبہ کو گرفتار کیاگیا ہے، انہیں فوری طور رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشاوریونیورسٹی میں طلبہ پر تشدد اور لاٹھی چارج ظلم کی انتہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
