Swat

موبائل فون ٹاؤر ز کے سیکورٹی گارڈز تنخواہوں میں اضافہ و بروقت ادائیگی بارے سراپا احتجاج

سوات     (باخبرسوات ڈاٹ کام)    موبائل فون ٹاؤر ز کے سیکورٹی گارڈز نے تنخواہوں میں اضافہ اور بروقت ادائیگی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رضاخان سپر وائزر سوات، سردراز خان سپر وائزر بٹ خیلہ ،محمد خان سپر وائزر مردان اور دیگر نے کہا کہ ٹاورز کے لیے اپنی اراضی دی، تاکہ ملازمت مل جائے۔ بدلے میں سیکورٹی گارڈز کی 24گھنٹے ملازمت 8 ہزار کی اجرت پر ملی، جو ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت بھی سیکورٹی کمپنی کے ٹھیکیداری نظام کی ہے۔تنخواہ بھی کمپنی والے دیتے ہیں۔ لہٰذا کمپنی کے بجائے ہمیں محکمہ ہذا ملازمت دے۔ کیونکہ ہم نے محکمہ کو اراضی فراہم کی ہے ، انہوں نے کہا کہ کم تنخواہ بھی وقت پر نہیں ملتی، لہٰذا تنخواہ میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ وقت پر ادا کی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔