سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے مقامی کاشت کاران نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقامی کاشت کاروں کو بے دخل کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ 1980ء سے1986ء کے دوران میں بندوبستی علاقوں میں مقامی کاشت کاروں سے زمین واپس لی جارہی ہے، جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جنگل اور کاشت کاری کی زمینوں کا تعین کرکے کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کرے۔ لوگوں کی مالکانہ زمینوں پر جنگلات لگانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالاڈھاکہ واقعے میں ملوث افراد کی پشت پناہی با اثر سیاسی لوگ کررہے ہیں
Swat
