سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ڈسڑکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔کمیشن نے خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ2017ء آرٹیکل 52(j) کے تحت پولیس کے خلاف عوام کی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ان میں بعض شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کے لیے موقع پر ہدایات جاری کی گئیں جب کہ بعض شکایات کنندگان اور شکایت زدگان کے مابین ہونے والے راضی ناموں کوقبول کرتے ہوئے ان کے مقدمات کو داخلِ دفتر کیاگیا۔ اسی طرح بعض شکایات کوان کی پیچیدہ نوعیت کے پیش نظر مزید سماعت کے لیے آئندہ اجلا س تک ملتوی کیا گیا۔
Swat
