سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے بارامہ میں 2سالہ بچے کی موت معمہ بن گئی۔ والد غائب ہونے پر پولیس نے قبر کشائی کا فیصلہ کرلیا۔ ایس ایچ او مینگورہ اخترایوب نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ بارامہ میں دو سالہ بچے اذان ولد اجمل کی موت کے بعد والد کی پراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر چہ میگوئیاں شروع ہوئیں۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ بچے کو باپ نے گلہ دبا کر قتل کیا ہے جس پر پولیس نے ابتدائی طو ر پرانکوائری شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کی قبرکشائی کے لئے عدالت سے رجوع کی جائے گی۔ باقاعدہ پوسٹ مارٹم کرکے انکوائری کی جائے گی۔ پولیس کو شک ہے کہ اذان کو والد نے گلہ دباکر قتل کردیا ہے جس پر پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے ۔
Swat
