سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے گل کدہ فیڈر پر کام کا باقاعدہ آغاز، ایم این اے سلیم الرحمان اور ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے سنگ بنیاد رکھ کر کام کاافتتاح کر دیا۔ فیڈر سے ساڑھے تین ہزار گھر مستفیدہوں گے۔ یوں کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کامسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔ ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان اورممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان نے فیڈر کاسنگ بنیاد رکھ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایکسین کنسٹرکشن سلطان رشید اوردیگربھی موجود تھے۔
